پاسبان رہنماؤں کا نذیر ناجی اوراجمل خٹک کشرکے انتقال پرافسوس کااظہار

جمعہ 23 فروری 2024 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) پاسبان دیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی، وائس چیئرمین اعظم منہاس، رفیق خاصخیلی،عبدالحاکم قائد، خلیل اھمد تھند، کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا و دیگر عہدیداران نے معروف بزرگ تجزیہ نگارو کالم نویس نذیر ناجی اور جنگ کے سینیئر سب ایڈیٹروکالم نگار اجمل خٹک کشر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاسبان رہنماؤں نے مرحومین کے لئے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعائیں بھی کیں #

متعلقہ عنوان :