منظور وسان کا صدرالدین شاہ کو خیرپور کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑنے کا چیلنج

ہفتہ 24 فروری 2024 15:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2024ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظورحسین وسان نے فنکشنل لیگ کے رہنماپیرصدر الدین شاہ کو خیرپور کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑنے کا چیلنج کر دیا۔سندھ اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ صدر الدین شاہ اور ان کا بیٹا میرے ساتھ خیرپور کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کا احتجاج بلاوجہ ہے، دھاندلی کرتے ہیں، پھر احتجاج بھی کرتے ہیں، حالات کچھ صحیح نہیں ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے پائوں پر خود کلہاڑا مارا ہے۔منظور وسان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، اندھیرا ہی اندھیرا ہے، سندھ میں پہلی بار پیپلز پارٹی اکثریت سے جیتی ہے، پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی پارٹی مرکز میں حکومت نہیں بنا سکتی۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ متحدہ ایسے ہی غصہ دکھاتی ہے، ویسے وہ ہمارے ساتھ ہیں۔