گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری طلب کرلیا

ہفتہ 24 فروری 2024 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری بدھ کی سہ پہر 3 بجے صوبائی اسمبلی ہال کوئٹہ میں طلب کیا ہے اجلاس کی صدارت اسپیکر جان محمد جمالی کریں گے اور 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔