سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے محصولات میں نمایاں اضافہ اور سگریٹس کی کھپت میں کمی ہوئی ہے، ملک عمران احمد
اتوار 25 فروری 2024 18:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایکسائز ڈیوٹی کی شرحوں میں اضافے کی وجہ سے سگریٹ کا استعمال کم ہوتا ہے، صحت سے متعلق مسائل میں نتیجہ خیز کمی صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے، جس سے صحت مند اور زیادہ پائیدار معاشرے میں مدد ملے گی۔
تمباکو کے استعمال میں کمی بھی صحت عامہ کے وسیع تر مقصد کے مطابق ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی ایک تحقیق میں تمباکو کے استعمال کے اہم معاشی اثرات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے، جس کے مطابق2019 میں تمباکو نوشی کے نتیجے میں ہونے والی بیماریوں اور اموات سے منسلک اخراجات 615.07 ارب روپے ( 3.85 بلین ڈالر) تک پہنچ گئے جو مجموعی جی ڈی پی کے1.6 فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو کی صنعت نے ایف ای ڈی کے اضافے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ اس کے نتیجے میں انڈسٹری بند ہو جائے گی تاہم ایف بی آرکے اعداد و شمار نے صنعت کے اس دعوے کو چیلنج کیا ہے جس میں ایف ای ڈی کا 40 فیصد حصہ نمایاں ہے۔ پاکستان ڈویلپمنٹ اپڈیٹ کی ایک حالیہ رپورٹ میں ماہرین نے ایف بی آر پر زور دیا ہے کہ وہ سگریٹ پر ایف ای ڈی میں اضافے کے لیے ورلڈ بینک کی سفارشات پر عمل درآمد کرے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ '' اگر پریمیم سگریٹ پر موجودہ شرح (تقریبا 16 روپے فی سگریٹ)کو سٹینڈرڈسگریٹ پر بھی لاگو کیا جائے تو جی ڈی پی کا0.4 فیصد کا خاطر خواہ ریونیو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول (ایف سی ٹی سی) کے رہنما خطوط تمباکو کے استعمال کو کم کرنے میں ایک بنیادی آلے کے طور پر ٹیکس کے اہم کردار پر بھی زور دیتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.