بلڈ نگ میٹریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
تعمیراتی کام ٹھپ ہونے سے سینکڑوں مزدور بے روزگار
منگل 27 فروری 2024 14:48
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں،تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب ادھورا ہو کر رہ گیا ہے مہنگائی میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی بوری 1280روپے ،سریا 250روپے فی کلو ،اینٹ فی ہزار 15000روپے ،بجری 130فی فٹ ،ریت کا ٹرالا23000روپے کا ہوجانے سے غریب آدمی کا مکان بنانے اور چھت کا حصول ناگزیر ہو چکا ہے ،بلڈنگ میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر لوگوں نے اپنے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں جس سے مزدور طبقہ بے روزگار ہو گیا ہے ،مزدور نے اپنی دیہاڑی میں بھی اضافہ کردیا ہے اسی طرح راج گیر ،مستری بھی منہ مانگی اجرت طلب کررہے ہیں رائے ونڈ اور گردونواح میں سیمنٹ ،بجری ،ریت ،اینٹ کی قیمتیںڈیلر منہ مانگی وصول کررہے ہیں،حکام کی غفلت کے باعث بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہ ہونے سے ہر ڈیلر من پسند ریٹ وصول کررہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بناکر مقامی سیمنٹ ڈیلرز نے ایکا کرکے 1280 روپے فی بوری ریٹ مقرر کردیا ہے سیمنٹ کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ سے جہاں تعمیراتی کام بند ہو ئے ہیں وہاں مزدوروں کی ایک بہت بڑی تعداد بے روزگاری کا شکار ہوکر رہ گئی ہے ،گزشتہ روز کئے گئے سروے میں معلوم ہوا ہے کہ صرف رائے ونڈ شہر میں 400سے زائد مزدور بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے کی وجہ سے بے روزگاری کا شکار ہوئے ہیں جو روزگار کمانے کیلئے روزانہ اڈے پر آتے ہیں لیکن انہیں کام نہیں ملتا اور مایوس ہوکر واپس گھروں جارہے ہیں ایک ضعیف العمر مزدور کا کہنا تھا کہ مجھے دو ہفتوں سے کام نہیں ملا ،گھر کا واحد کفیل ہوں دو ہفتوں سے گھرمیں فاقے ہیں اگر مزدوری مل جائے تو ایک ہزار سے کم اجرت میں اپنے خاندان کو کیسے پالوں ، بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے تعمیراتی کام ٹھپ ہونے سے سینکڑوں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں مزدور طبقہ نے تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
ایف آئی اے کا مشکوک جامعات کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور صوبائی وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ کے مابین ملاقات
-
طارق فضل چوہدری کی مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت
-
نوازشریف نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے عہدے کے لیے نامزد رہنما کے نام کا اعلان کردیا
-
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی کارروائی، فراڈ و کرپشن میں ملوث سرکاری ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار
-
سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس اور ڈیلرشپ کے اجرا پر پابندی
-
احتجاج کرنے والے 15 ڈاکٹرز کے لائسنس 6 ماہ کیلئے معطل
-
پنجاب کے تمام واٹرفلٹریشن پلانٹس ڈیجیٹل کوڈز پر منتقل کرنے کا فیصلہ
-
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ
-
کراچی میں بڑی گاڑیوں میں گھومنے والے بہت سے لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے،میئر کراچی
-
میر رضا قتل کیسِ تفتیشی افسر نے جوڈیشل کمیشن میں مزید دستاویزات جمع کرادیں
-
عوام کو ریلیف دینے کے لیئے پیٹرولیم لیوی اور تمام عوام دشمن ظالمانہ ٹیکس فوری طور پر ختم کیئے جائیں، حافظ نعیم الرحمٰن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.