رتبہ و درجات،ترقی و کامیابی یہ سب پاک پروردگار کی جانب سے عطا کردہ ہیں ،آئی جی سندھ
منگل 27 فروری 2024 22:47
(جاری ہے)
رفعت مختار راجہ نے کہا کہ میں نے اپنے میرے دورِ طالب علمی میں ایک کانووکیشن کی تقریب میں اسوقت کے صدرِ مملکت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی انکے ساتھ کچھ نوجوان ایس ایس پیز سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی زمہ داریوں پر مامور تھے ان نوجوان پولیس افسران کو دیکھ کر میں متاثر ہوا اور وہاں سے مجھے انسپریشن ملی کہ مجھے بھی ان کی طرح ایس ایس پی بننا ہے اور اس طرح میں نے اپنے پولیس کیریئر کی شروعات کی۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کہ ہمارے ملک میں سماجی رتبہ حاصل کرنے کی خاطر لوگ افسر بنتے ہیں نہ کہ عوام کی خدمت کے لئے۔انہوں نے کہا کہ جو حکمرانی کرنے کے خیال سے افسر بنتے ہیں وہ کیسے اور کیونکر ملک اور عوام کی خدمت کر پائیں گے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ برصغیر سے انگریز تو چلا گیا مگر انکی روایات اور حکمرانی کے طور طریقے ہمارے پڑوسی ملک سے تو ختم ہوگئے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے ریاستی نظام میں آج بھی وہ روایات زندہ ہیں اور ہمارے سماج میں آج بھی ان ہی روایات کا تسلسل پایا جاتا ہے۔آئی جی سندھ نے طالبِ علموں کو بتایا کے میں جامعہ مہران کے شعبہ ٹیکسٹائل میں گرمی اور سردی سے بچنے اور محفوظ رہنے کے لیئے پولیس اہلکاروں کی وردی کے لئے کپڑا تیار کروانے کے خیال سے آیا تھا مگر مجھے آپ سے گفتگو کرنے کا جو یہ زبردست موقعہ ملا ہے وہ میرے لیئے باعث مسرت و افتخار ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ جامعہ مہران پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین علی نے کہا کہ جامعہ مہران مسائل کے حل کے لیئے تحقیق کرتا ہے۔وقتا فوقتا ضرورت کی اشیا تیار کرتا رہتا ہے جیسے کووڈ کے دوران ماسک تیار کیا گیا اور سیلاب کے دوران تنبو اور پانی کو پینے کے قابل بنانے والی پنپنگ مشین وغیرہ قابل زکر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ تحقیق وہ ہونی چاہیے جو ملک اور معاشرہ کے مسائل کو حل کر سکے۔تقریب میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ,اے آئی جی لاجسٹک, جامعہ مہران کے ڈین فیکلٹی ڈاکٹر خانجی ہریجن،ڈاکٹر عبدالستار لاڑک اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سولر سے بجلی کی پیداوار پر سخت شرائط عائد
-
برکی کے علاقے میں والدین نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرکے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچا دیا
-
پیپلز پارٹی کا عام ورکرہوں ،کوشش ہو گی گورنر ہائوس عام لوگوں کے لئے کھلا ہو‘ سردارسلیم حیدر
-
راحت بیکری جلا ئوگھیرا ئوکیس ، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
سانحہ 9 مئی،خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست کا فیصلہ 14 مئی کو سنایا جائے گا
-
ملک کے مختلف آبی ذخائر سے ایک لاکھ 85ہزار600کیوسک پانی جاری ، ارسا
-
بلاول زرداری ’’بھٹو ریفرنس اور تاریخ‘‘کے موضوع پر سیمینار میں مہمان خصوصی ہونگے
-
وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کے پراجیکٹ کی منظوری دیدی
-
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ ناقابل برداشت ہے ،تحریک لبیک پاکستان
-
ملک بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائے گا
-
ایف آئی اے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی ، دو ملزمان گرفتار،سامان برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.