پاکستان اور کشمیر کا رشتہ روح اور جسم کی مانند ہے ، چوہدری لطیف اکبر

منگل 27 فروری 2024 19:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ خوشحال اورمظبوط جمہوری پاکستان عالم اسلام کا مظبوط قلعہ ہے، پاکستان اور کشمیر کا رشتہ روح اور جسم کی مانند ہے ،اپنے چیمبر میں پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اہل کشمیر کی آرزوں امیدوں کا محور مرکز ہے ،پاکستان نے کشمیریوں کی آزادی کیلئے تین جنگیں لڑی ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف جارحانہ انداز اختیار کر کے قیام امن کو نہ صرف نقصان پہچایا بلکہ اشتعال انگیزی سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بڑی خونریزی کی ، انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں قابض ممالک ہیں کشمیر اور فلسطین میں نہتے عوام پر ظلم و جبر کے خلاف انصاف اور جنگی جرائم کی عالمی عدالتوں میں مقدمات درج کروائے جائیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری اور پاکستانی عوام کی محافظ اور ترجمان ہے۔