ملک کو بحرانوں سے نکالنا نومنتخب حکومت کیلئے بڑاچیلنج ہوگا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

پاکستان سنی تحریک عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ،شاداب رضا نقشبندی

منگل 27 فروری 2024 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا نومنتخب حکومت کیلئے بڑاچیلنج ہوگا ،نو منتخب حکومت ماضی کو بھلا کر مستقبل میں پاکستان کی ترقی خوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے کام کرئے ،مہنگائی وبے روزگاری اور معاشی استحکام کیلئے نئے ذرائع تلاش کرنا اہم مشن ہونا چاہیے ،عوام مہنگائی وبیروزگاری سے شدید پریشاں اور خو کشیاں کرنے پر مجبور ہیں ،عوام کو معاشی سہولیات فراہم کی جائیں اور بے روزگار الائونس دیا جائے پاکستان سنی تحریک عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہوگی تو جرائم ختم ہوجائینگے ،اسلام وملک دشمن قوتوں سے آہنی ہاتھوں نمٹنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے عوامی امنگوں کے تحت پالیسیاں مرتب کی جائیں ،،برادشت اور صبر کی سیاست سے ہی جمہوریت کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے ،آئین و قانون کی بالادستی میں ہی قانون شکن قوتوں کی ناکامی ہے ،نیا پاکستان دعوئوں اور تقریروں سے نہیں عملی جدوجہد سے بنایا جاسکتا ہے ،کرپشن ،سود ،اقربا پروری کی لعنت کو ختم کرکے غریب عوام کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ،ملک کی عوام جمہوری دور میں بھی حقوق سے محروم ہے ، پاکستان پر بری نظر رکھنے والے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے ،ملک کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا شعور سے مقابلہ کرینگے ،اسلام و ملک دشمن عناصر کا اتحاد ویکجہتی سے مقابلہ کرینگے ۔