ایئر چیف مارشل کا سعودی عرب کا کامیاب دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ائیرچیف مارشل ظہیر کوسعودی چیف آف جنرل سٹاف نیکنگ عبدالعزیزبیج آف آنرآف دی ایکسیلنٹ کلاس سینوازا

منگل 27 فروری 2024 23:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی عسکری قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سربراہ پا ک فضائیہ نے سعودی ہم منصب جنرل فیاض بن حامد الرویلی ، چیف آف جنرل اسٹاف اورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندربن عبدالعزیز سے ملاقاتیں کیں ، ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کومزید فروغ دینے پرزوردیاگیااور پاک سعودی عرب فضائی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اورتکنیکی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

ائیرچیف مارشل ظہیر کوسعودی چیف آف جنرل سٹاف نے کنگ عبدالعزیزبیج آف آنرآف دی ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا ۔