ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس شروع

بدھ 28 فروری 2024 13:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ اور سیرت سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام 7 ویں 2 روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس بعنوان '' غیرمسلموں کا مطالعہ سیرت مسائل و اثرات'' کاآغاز ہوگیا ۔ دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں صدر سیرت سٹڈی سنٹر خواجہ مسعود اختر مہمان اعزاز تھے۔

کانفرنس کا افتتاحی سیشن آج 28 فروری کو منعم الدین آڈیٹوریم گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ادارہ عربی وعلوم اسلامیہ و ہیڈ سیرت چئیر ڈاکٹر سیدہ سعدیہ نے کانفرنس کے آغاز میں خطبہ استقبالیہ میں کانفرنس میں شریک بین الاقوامی سکالرز بشمول الجزائر،اردن ،سعودی عرب،لبنان،عراق، شام فلسطین مصر ، اور برطانیہ کے محققین کو خوش آمدید کہا جو اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے جبکہ پاکستان کے اعلی ٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیز سے وابستہ اہل علم ، محققین و دانشور خواتین و حضرات بھی اپنے تحقیقی مقالات پیش کرنے کے لئے شہر اقبال آئے ہیں۔ کل 29 فروری تک10 اکیڈیمک سیشنز منعقد ہوں گے۔