میرپورخاص ایس ایچ او کوٹ غلام محمد کی گٹکا فروش عناصر کے خلاف کارروائی ملزم گرفتار گٹکا منشیات برآمد

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری بدھ 28 فروری 2024 17:23

 میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2024ء ) میرپورخاص  ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کے احکامات کی روشنی ایس ایچ او کوٹ غلام محمد کی گٹکا فروش عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کوٹ غلام محمد نے متعلقہ تھانے کی حدود میں کامیاب کاروائی کرتے ہوۓ ملزم بنام عبدالغفار ولد محمد رمضان خاصخیلی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان حفیظ خاصخیلی، کرشن عرف کیشو کولھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں رائل گٹکا، سفینہ گٹکا، اور گٹکا برآمد کی گئی ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 42/2024 زیر دفعہ 8/10 کوٹ غلام محمد تھانے میں درج کرکے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ملزمان کے لیے تاحال چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

متعلقہ عنوان :