گوادر میں ان مہینوں میں اتنی بارش پہلے کبھی نہیں ہوئی،چیف میٹرولوجسٹ

بدھ 28 فروری 2024 22:55

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ گوادر میں ان مہینوں میں اتنی بارش پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ ایک انٹرویومیں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ (کل) جمعرات سے ملک پر نئے سسٹم کے تحت ہیوی اسپیل دکھائی دے رہا ہے، سردیوں کی بارش عموماً اتنی شدت کی نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

سردار سرفراز نے کہا کہ گودار میں اس بار غیر معمولی بارش ہوئی ہے اور گوادر میں ان مہینوں میں اتنی بارش پہلے کبھی نہیں ہوئی، گوادر میں کل دوبارہ تیز بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ جنوری اور فروری میں پہاڑوں پر پڑنے والی برف زیادہ دیر نہیں رہتی، کے پی کے کچھ علاقوں میں طوفانی بارش ہوسکتی ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔