ؔنوشہرہ کے سب سے بڑے ٹیچنگ ہسپتال قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس پر محکمہ انسداد رشوت ستانی پولیس کا چھاپہ

بدھ 28 فروری 2024 21:45

0نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) نوشہرہ کے سب سے بڑے ٹیچنگ ہسپتال قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس پر محکمہ انسداد رشوت ستانی پولیس کا چھاپہ۔قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر ڈاکٹر جہانگیرخان،ہسپتال ڈائریکٹر HDڈاکٹر نظام درویش سمیت چھ نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ اینٹی کرپشن نوشہرہ کے زرائع کے مطابق 18مارچ2019کوپاکستان سیٹزن پورٹل پر ایک شہری نے شکایت درج کی کہ نوشہرہ کے گاوں مانکی شریف سے تعلق رکھنے والے شاکر علی نے جعلی ڈگری اور DITسرٹیفک پر غیرقانونی طور پر بھرتی ہوا اس کے تین بھائی پہلے سے قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ میں بھرتی ہیں ۔

اس وقت کے وزیراعظم نے انسداد رشوت ستانی پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا جس پر تحقیقات کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاگیا۔مگر سیاسی اثر کی وجہ سے مقدمہ درج نہیں کیاجاسکا۔الیکشن کے بعد پرویزخٹک کی شکست کے بعد آینٹی کرپشن پولیس کو 2019کی انکوئری پر باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاگیا۔چار سال بعد مقدمہ درج کیاجاسکا۔مقدمہ میں شاکر علی کی غیرقانونی بھرتی ہونے سے قومی خزانہ کو لاکھوں روپے نقصان پہچانے اور غیرقانونی بھرتی کے بعد پرموشن کرنے میں بھی ملوث افیسران کے نام سامنے آگئے۔