شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6دہشتگرد ہلاک

آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے ایک جوان بھی زخمی ہوا، آئی ایس پی آر

بدھ 28 فروری 2024 22:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک سپاہی زخمی ہوا جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری میں ملوث تھے۔اس کے علاوہ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے اغوا سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ،اہل علاقہ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔