امسال گوجرانوالہ میں بسنت ہو گی اور نہ ہی ہوائی فائرنگ ،خلاف ورزی پرسخت کارروائی کریں گے،سی پی اوگوجرانوالہ

جمعرات 29 فروری 2024 21:15

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایازسلیم نے گوجرانوالہ اوروزیر آبادمیں پتنگیں بنانے ،پتنگیں اڑانے اوربیچنے والوں کےخلاف کارروائیاں کرنے کے ساتھ عوام میں پتنگ بازی سے ہونے والی جانی نقصان سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کررکھا ہے۔اسی تناظرمیں سٹی پولیس آفیسرمحمد ایازسلیم نے فیس بک لائیو کے ذریعے عوام میں پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کی ۔

سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد نے بھی پتنگ بازی کی روک تھا م سے متعلق گوجرانوالہ پولیس کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا۔ اس موقع پرسی ٹی او گوجرانوالہ اور ڈویژنل ایس پیز بھی موجود تھے ۔سی پی او نے جہاں عوام کو پتنگ بازی سے باز رہنے کی ہدایت کی وہیں اس غیر قانونی فعل کو انجام دینے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی زندگی بچانے سے اہم کوئی کام نہیں ،پتنگ بازی دہشت گردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا اولین فریضہ ہے کہ لوگوں کی جان بچائے ،کیمیکل ڈور کی وجہ سے آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے ،جبکہ ہوائی فائرنگ کر کے عوام میں دہشت پھیلانے والوں سے متعلق انہوں نے کہا ہے ہماری پوری ٹیم نے عزم صمیم کیا ہے کہ اس دفعہ گوجرانوالہ میں بسنت نہیں ہو گی اور نہ ہی ہوائی فائرنگ ہو گی۔\378