پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط: بحث کیلئے سینیٹ سیکریٹریٹ میں تحریک التوا جمع

جمعہ 1 مارچ 2024 15:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر بحث کے لیے تحریک التوا سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔سینیٹ میں بحث کے لیے تحریک التوا سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے جمع کروائی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک التوا کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط پارٹی ترجمان رف حسن نے ارسال کیا، آئی ایم ایف کو کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مالی امداد سے قبل شرائط پر خود کو مطمئن کرے۔تحریک التوا کے متن کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کے بعد منتخب حکومت کے جائز ہونے کو بھی چیلنج کرنے کی بات کی ہے۔