جن ججز نے مارشل کی حمایت نہیں کی انہیں قوم کا ہیرو قراردیا جائے، محمود اچکزئی

مارشل لا کی حمایت کرنے والے ججزکی تنخواہیں، مراعات واپس لے کر نوکریوں سے نکالاجائے، اسمبلی میں خطاب

جمعہ 1 مارچ 2024 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ جن ججز نے مارشل کی حمایت نہیں کی انہیں قوم کا ہیرو قراردیا جائے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مارشل لا کی حمایت کرنے والے ججزکی تنخواہیں، مراعات واپس لے کر نوکریوں سے نکالاجائے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ قرار دادلائے کہ ملک کے فیصلے ایوان میں ہوں گے جس بھونڈے انداز میں پارلیمنٹ پرحملہ ہوا، اس کی مثال نہیں ملتی۔محمود اچکزئی نے کہا کہ کچھ لوگ 22کروڑ عوام کی پارلیمنٹ کو منڈی بناناچاہتے ہیں، بانی پاکستان تحریک انصاف عوام کی طاقت سے پارلیمنٹ میں آگئے۔