کیسکو نے برقی تنصیبات پر ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 1 مارچ 2024 16:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو )نے برقی تنصیبات پر ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ کیسکو کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں ،اس سلسلے میں 2مارچ (بروزہفتہ) کو خضدا رگرڈ سٹیشن کے فیروزآباد،میڈیکل کالج، سٹی، سول کالونی، یونیورسٹی،پیر عمر، ٹاون سٹی، ایچ پی ٹی، ایکسپریس سٹی فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 3مارچ کو(بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمرکی مرمت کے کام کے سلسلے میں 11KVسورج گنج بازار، ایم ای ایس، کیسکو،شہبازٹائون، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، اولڈسمنگلی، عالم خان، مرک مارکر، ایف سی اسپتال، مالک، کسٹم فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔اس کے علاوہ 3مارچ کے روزسریاب گرڈاسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹائون، سرکی روڈ، جڑسا، خیر بخش مری، غازی، اے ون سٹی فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی کی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔