بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو

جمعہ 1 مارچ 2024 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں2مارچ کو (بروزہفتہ) خضدارگرڈاسٹیشن کے فیروزآباد،میڈیکل کالج، سٹی، سول کالونی، یونیورسٹی،پیر عمر، ٹاون سٹی، ایچ پی ٹی، ایکسپریس سٹی فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 3مارچ کو(بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمرکی مرمت کے کام کے سلسلے میں 11KVسورج گنج بازار، ایم ای ایس، کیسکو،شہبازٹاون، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، اولڈسمنگلی، عالم خان، مرک مارکر، ایف سی اسپتال، مالک، کسٹم فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی ۔اس کے علاوہ 3مارچ کے روزسریاب گرڈاسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹاون، سرکی روڈ، جڑسا، خیر بخش مری، غازی، اے ون سٹی فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی کی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔