بجلی‘ گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،سید مسعوداقبال

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 2 مارچ 2024 17:36

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مارچ2024 ء) بجلی‘ گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے آئے روز بجلی‘ گیس کی قیمتیں بڑھائیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ پی پی 240 سید مسعود اقبال شاہ امیر شہر جماعت اسلامی نے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی غربت‘ مہنگائی‘ بے روزگاری اپنی انتہاء پر ہے رہی سہی کسر موجودہ بجلی‘ گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے عوام کو ریلیف مل سکے حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے تکلیف دینا نہیں۔