Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہر کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کیا جائے، رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:21

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن )کے رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے شہر کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کیا جائے جو ٹریفک کی روانی میں خلل بنتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن اور ٹریفک مینجمنٹ پلان کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور اس ضمن میں کسی قسم کی رورعایت نہیں برتی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے مقررہ اوقات پر ٹریفک پولیس سختی سے عملدرآمد کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے انفراسٹریکچر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے اس لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ایکسل لوڈ پر سختی سے عمل کروائے گی ۔ رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیصل اکرام، نمائندہ ایم این اے خواجہ ٹیپو ، ڈی ایس پی ٹریفک بابر ، سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات اور سپرنٹنڈنٹ تہہ بازار ی ملک اللہ یاربھی اس موقع پر یہاں موجودتھے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات