موٹروے پر تشویش ناک ٹریفک حادثہ، درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

ایم 2 موٹروے پر سالٹ رینج اور کلر کہار کے علاقہ میں دھند اور بارش کی وجہ سے ہونے والے غیر معمولی ٹریفک حادثے میں خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 مارچ 2024 20:33

موٹروے پر تشویش ناک ٹریفک حادثہ، درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
کلرکہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2024ء) موٹروے پر تشویش ناک ٹریفک حادثہ، درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز موٹروے پر سالٹ رینج ے مقام پر انتہائی تشویش ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے بعد موٹروے ایم 2 پر کئی گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹروے ایم 2 پر سالٹ رینج کلر کہار کے مقام پر ہفتے کے روز شدید دھند اور بارش کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کے فوری بعد مسافروں اور گاڑیوں کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور بارش اور دھند کے باعٹ کلر کہار کے نزدیک مسافر بس اور کار کے درمیان ٹکر ہوئی جس سے ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

حادثے کے وقت موٹروے پر کلرکہار کے مقام پر شدید دھند چھائی ہوئی تھی جبکہ بارش کی وجہ سے پھسلن بھی تھی۔

اسی باعث بس اور کار کی ٹکر کے بعد پیچھے سے آنیوالی گاڑیاں اور ڈرائیور رفتار پر قابو نہ رکھ سکے اور متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ موٹروے پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس تشویش ناک ٹریفک حادثے کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد ترجمان موٹروے نے عوام سے گزارش کی ہے کہ بارش اور دھند کے موسم میں موٹروے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی رفتار کم رکھیں۔