شہباز شریف وزیر اعظم منتخب، وہاڑی میں کارکنان کا جشن

اتوار 3 مارچ 2024 17:30

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) صدر مسلم لیگ (ن)میاں محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم پاکستان بننے پر پنجاب کے شہر وہاڑی میں کارکنان نے جشن منایا ۔

(جاری ہے)

اتوار کومسلم لیگ (ن)کے کارکنان نے خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی۔اس کے علاوہ کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔