محکمہ موسمیات کی آنے والے دنوں میں مزید بارش کی پیش گوئی

پیر 4 مارچ 2024 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی اور کہا ہے کہ شہر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی کی حالیہ لہر جوں کی توں برقرار رہے گی جبکہ شہر لاہور میں سور ج اور بادلوں کے درمیان آ نکھ مچولی کا کھیل بھی جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر لاہور میں گزشتہ روز دھوپ نکلنے سردی کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی تاہم مجموعی طور پر موسم خوشگوار رہا