این اے148،الیکشن کمیشن میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ

منگل 5 مارچ 2024 17:16

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن ملتان نے آزاد امیدوار ملک تیمور الطاف مہے کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی مذکورہ حلقہ سے 104 ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔منگل کے روز یہاں الیکشن کمیشن میں این اے 148 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے تیمور مہے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ملتان نے درخوا ست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ کومحفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں دوبارہ گنتی کی درخواست سے قبل بیرسٹر تیمور مہے ریٹرننگ آفسر کو درخواست دی تھی کہ حلقہ این اے 148 کے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے، تاہم ریٹرننگ افسر نے ان کی درخواست کومسترد کر دیا تھا۔ جس کے بعد بیرسٹر تیمور مہے نے الیکشن کمیشن میں اپیل درخواست دائر کی جس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی گئی۔