Live Updates

رمضان پیکیج کا سامان گھرکی دہلیزپرپہنچنا انقلابی قدم ہے سیف الملوک کھوکھر

منگل 5 مارچ 2024 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر وممبر قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اطمینان رکھے نواز شریف کی قیادت میں شہباز شریف ملک کو بحرانوں سے باہر نکال کر دکھائیں گے،تحریک فساد نے ترقی کرتے ملک کو ڈی ٹریک کیا لیکن ان شا اللہ پاکستان ایک بار پھر ترقی کے ٹریک پر آئے گا اور بر ق رفتاری سے آگے بڑھے گا،مسلم لیگ (ن) نے ملک اور عوام کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس سے کسی طور بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں منعقدہ جشن کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک و قوم کی ترقی کی ضامن جماعت ہے ہم عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیںگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا حلف اٹھاتے ہی مریم نواز شریف جس طرح سے عوامی خدمت کے لیے میدان میں اتری ہیں وہ قابل ستائش ہے ، رمضان پیکج کا سامان گھر کی دہلیز پر پہنچنا انقلابی قدم ہے ، کم آمدن والے لوگوں کو اپنے گھر کے منصوبے پر بھی پیشرفت شروع کر دی گئی ہے ۔

مریم نواز نے عوام سے جو جو وعدے کئے ہیں اس کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان والوں نے عوام کو سہانے خواب دکھا کر ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی اورملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ۔ مسلم لیگ (ن) عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے پر عزم ہے اور اس کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔ ان شا اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان صف اول کے معاشی ممالک کی فہرست میں شمار ہوگا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات