پیپلزپارٹی کا صدارتی الیکشن پر جشن مفاہمت منانے کا اعلان

منگل 5 مارچ 2024 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن پر جشن مفاہمت منانے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جشن مفاہمت منانے کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام 9مارچ کو چیئرنگ کراس پر ایک کیمپ لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل کی زیر صدارت لگائے جانے والے کیمپ سے جیسے ہی صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا تو آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری کا صدارتی الیکشن جیتنے کی خوشی میں پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔