Live Updates

عمران خان نے خیبرپختونخواہ کابینہ کیلئے ناموں کی منظوری دے دی

بانی تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی کابینہ کیلئے 7 ناموں کی سفارش، دیگر ناموں کا اختیار علی امین گنڈاپور کو دے دیا گیا، خیبرپختونخواہ کابینہ کا اعلان جلد متوقع

muhammad ali محمد علی منگل 5 مارچ 2024 22:47

عمران خان نے خیبرپختونخواہ کابینہ کیلئے ناموں کی منظوری دے دی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2024ء) عمران خان نے خیبرپختونخواہ کابینہ کیلئے ناموں کی منظوری دے دی
بانی تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی کابینہ کیلئے 7 ناموں کی سفارش، دیگر ناموں کا اختیار علی امین گنڈاپور کو دے دیا گیا، خیبرپختونخواہ کابینہ کا اعلان جلد متوقع ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخواہ کابینہ کیلئے ناموں کی منظوری دے دی ۔

منظوری وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں دی گئی ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کابینہ کا اعلان جلد متوقع ہے ، ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے مجموعی طور پر سات نام وزیراعلی خیبرپختونخوا کو کابینہ میں شامل کرنے کے دیئے ، دیگر ناموں کا اختیار علی امین گنڈاپور کو دیا گیا ، بانی تحریک انصاف نے کابینہ کے لیے نام پشاور سمیت تمام ضلعوں سے اہم ارکان کو شامل کرنے کی ہدایت کی ،بانی تحریک انصاف نے سونامی بلین ٹری ، صحت ، تعلیم اور پولیس میں ریفارمز پر زور دیا ،سونامی بلین ٹری منصوبے کو فی الفور شروع کرنے کی ہدایت کی ، سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سینیئر وزیر ہوں گے ، ابتدائی طور پر دس وزرائ تین مشیر اور تین معاون خصوصی کا اعلان کیا جائے گا ، سید قاسم علی شاہ ، خلیق الرحمان ، ظاہر شاہ طورو ، کے نام بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات