وزارت خزانہ کی دوڑ میں اسحاق ڈار اور نجی بینک کے چیف ایگزیکٹو اورنگزیب شامل

عبد العلیم خان،طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین کابینہ کا حصہ ہوں گے،احمد چیمہ،فواد حسن فواد اور رانا ثنااللہ کو مشیر بنائے جانے کا امکان

منگل 5 مارچ 2024 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت جاری، وزارت خزانہ کے اہم منصب کیلئے اسحاق ڈار پھر ریس میں شامل ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مصدق ملک اور ایک نجی بنک کے چیف ایگزیکٹو محمد اورنگزیب بھی دوڑ میں شامل ہیں، حتمی فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر کیا جائے گا، اتحادیوں کو بھی وفاقی کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف بھی اسحاق ڈار کو ہی وزیر خزانہ لانے کے حق میں ہیں، اتحادیوں کو بھی وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔۔ استحکام پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کو بھی اہم وزارت دی جائے گی، زرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین بھی کابینہ کا حصہ ہونگے، ایم کیو ایم نے ابھی تک کابینہ میں شمولیت پر رضا مندی ظاہر نہیں کی، ایم کیو ایم اس حوالے سے اپنی رابط کمیٹی سے منظوری لے گی، احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے ، جہانزیب خان ایک بار پھر معاون خصوصی ہونگے، زرائع کا بتانا ہے باپ کے خالد مگسی کو بھی وزارت ملنے کا امکان ہے ، وفاقی کابینہ آصف زرداری کے صدر بننے کے بعد حلف اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

۔ احسن اقبال کو منصوبہ بندی و ترقیات کی وزارت نہ ملنے کا امکان ہے ، رانا ثناء اللہ کو بھی مشیر بننے کی پیش کش کی جائے گی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ کل رات معاشی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں بھی اسحاق ڈار مدعو نہیں تھے، نجی بنک کے چیف ایگزیکٹو اورنگزیب نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی تھی۔