ڈی سی سینٹرل آفس کے سامنے شہری لٹ گیا، گاڑی سے رقم اور پستول غائب

منگل 5 مارچ 2024 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) کراچی میں ڈی سی سینٹرل آفس کے سامنے شہری لٹ گیا۔ لٹنے والے شہری خرم نے بتایا کہ وہ ڈی سی سینٹرل آفس کام سے آیا تھا اور آفس کے باہر گاڑی کھڑی کر کے کام سے اندر گیا۔شہری نے بتایاکہ واپس آیا تو گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا۔گاڑی سے 4 لاکھ روپے اور لائسنس یافتہ پستول بھی غائب تھا۔

(جاری ہے)

خرم نے بتایا کہ ڈی سی ضلع وسطی کے آفس کے عملے کا کہنا ہے کہ کیمرے خراب ہیں۔

ادھر ڈی سی سینٹرل فہد سومرو نے کہا کہ مجھے واقعے کا علم نہیں ہے۔ ہمارے آفس میں لگے کیمرے صرف اندر آفس کو کور کرتے ہیں۔ دریں اثنا ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق نے تیموریہ پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ شہری کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اطراف میں لگے کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :