چیئرمین پی سی بی سے فرنچائز مالکان کی ملاقات

محسن نقوی نے پی ایس ایل کو مزیدخوب تر بنانے کیلئے تجاویز مانگ لی

بدھ 6 مارچ 2024 20:57

چیئرمین پی سی بی سے فرنچائز مالکان کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے فرنچائز مالکان اور نمائندوں نے ملاقات کی ہے ، محسن نقوی نے پی ایس ایل کو مزید خوب سے خوب تر بنانے کیلئے فرنچائز سے تجاویز مانگتے ہوے کہا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے۔اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہونیوالی ملاقات میں فرنچائزز کی نمائندگی ملتان سلطانز کے مالک علی ترین، لاہور قلندرز کے عاطف رانا اور سمین رانا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ندیم عمر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کی۔

(جاری ہے)

فرنچائز مالکان نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے کی مبارکباد دیتے ہوے پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے لاہور اور ملتان میں میچز کی کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔ چیئرمین پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مسلسل تعاون اور اس لیگ کو ایک برانڈ بنانے پر فرنچائز مالکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ایس ایل کو مزید خوب سے خوب تر بنانے میں آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔کرکٹ کے فروغ کیلئے قابل عمل تجویز پر عملدرآمد کریں گے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، لیگ کمشنر نائلہ بھٹی، ڈائریکٹر پاکستان سپر لیگ صہیب شیخ بھی اس موقع پرموجود تھے۔