ہماری اراضیات وا گزار کرواکرانصاف دیاجائے،حاجی عبدالخالق

بدھ 6 مارچ 2024 23:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) نو کنڈی کے رہائشی حاجی عبد الخالق نے حکومت بلو چستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری اراضیات وا گزار کرواکرانصاف دیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ۔ حاجی عبد الخالق نے کہاکہ ہماری اراضیات 421ایکٹر پر مشتمل اور دس حصوں میں تقسیم ہے اور اس میں ایک حصہ میری قوم سمالزئی اور دو الگ سے میری ملکیت ہیں جس کے تمام ریکارڈ میرے پاس موجود ہیں پیش کر سکتا ہوںاس کے علاوہ 2010ء کار ریکارڈ انتقال بھی ہے اس کے بعد عمر گورگیج نے ہماری اراضیات پر قبضہ کیا اور جب ہم نے جرگہ کی شکل میں ان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے اراضیات خریدی ہے حالانکہ میں نے کبھی بھی اپنی زمین کسی کو فروخت نہیں کی ہے اور نہ یہ کوئی ریکارڈ فروخت کا پیش کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں بااثر شخصیات زور زبردستی میں جدی پشتی جائیدادوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اپنے حق سے کوئی صورت دستبردار نہیں ہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ارضیات پر قبضے کرنے والے مافیا کہتے ہیں ہم نے 1998میں یہ اراضیات خریدی تھی لیکن ہم نے اپنی اراضیات کسی پر بھی فروخت نہیں کی حکومت بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ ہماری اراضیات وا گزار کروانے کے لئے 10اقوام پر مشتمل جرگہ طلب کیا جائے تاکہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مجھے انصاف دیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکے۔