ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کر کے اسکی تنظیم نو کی جائے گی، ترجمان

بدھ 6 مارچ 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں تنظیم نو کا آغاز ہو چکا ہے، 6 مارچ کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں رابطہ کمیٹی کو تحلیل کر کے اسکی تنظیم نو کی جائے گی اور پھر دوسرے مرحلے میں مرکزی شعبہ جات، صوبائی کمیٹیاں، ڈسٹرکٹ کمیٹیاں، زونز، ٹاؤنز اور یوسیز کی تنظیم نو کی جائیگی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایک مرکزی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ہونگے ۔ اراکین میں سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، کہف الوریٰ اور رضوان بابر شامل ہیں