پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع پشین کے ڈپٹی آرگنائزر سید شمس آغا کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئی

بدھ 6 مارچ 2024 23:00

گ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع پشین کے ڈپٹی آرگنائزر سید شمس آغا کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئی،وہ سابق ناظم سردار زادہ سید امین الدین عرف مامک آغا کی اہلیہ ، سید معاذ الدین آغا ، سید خیر الدین کی والدہ اور السادات قبیلے کے سربراہ و پشین قومی جرگہ کے رہنما سردار بشیر آغا کی چچی تھیں ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کو انکے آبائی قبرستان کلی کوز شنغرئی میں سپردِ خاک کر دی گئی اور فاتحہ خوانی کلی کوز شنغرئی پشین میں ہو رہی ہے ۔ تجہیز و تدفین کے مراسم میں پشتونخوا نیپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسی روشان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید احسان آغا ، ممتاز قبائلی شخصیت سید حاجی عبد النبی عرف نبو آغا شکرزئی ، سید عبد اللہ آغا ، محمد یونس ترین ، پیر شمس اللہ ، ڈاکٹر حیات اللہ، اور دیگر علما کرام و قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :