وزیراعظم محمد شہبازشریف سے سابق نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی ملاقات

جمعرات 7 مارچ 2024 16:59

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے سابق نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نےملاقات کی اورنگران حکومت کے دور میں خارجہ امور میں ہوئی پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈ ار اور سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ سابق نگران وزیر خارجہ نے نگران حکومت کے دور میں خارجہ امور میں ہوئی پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے بطور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی خدمات کو سراہا۔\932