پی ٹی آئی نفرت، جھوٹ تقسیم سے برت کا اعلان کرے : خواجہ سعد رفیق

جمعرات 7 مارچ 2024 21:50

پی ٹی آئی نفرت، جھوٹ تقسیم سے برت کا اعلان کرے : خواجہ سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نفرت، تعصب، جھوٹ، تقسیم اور تشدد سے برت کا اعلان کرے تاکہ راستے کھل سکیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف سے جنرل راحیل شریف اور پھر جنرل قمر باجوہ تک کے تینوں ادوار میں بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ کے در دولت سے رشتہ جوڑ کر اقتدار کے حصول کا کھیل رچایا اور تیسری کوشش میں کامیاب قرار پائے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی پر اعتبار کیوں اور کن بنیادوں پر کیا جائے ، گمراہی جھوٹ، نفرت اور سازش پھیلا کر لیے جانے والے ووٹ کو کیوں اور کیسے معتبر مانا جائی ۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آپ بھی اپنی اداں پہ ذرا غور کریں، ہم جو کچھ عرض کرینگے تو شکایت ہو گی۔مزید کہا کہ نفرت، تعصب، جھوٹ، تقسیم اور تشدد سے برت کا اعلان کریں تاکہ راستے کھل سکیں۔