کہ مسلمان ممالک غزہ کے مسلمانوں کیلئے عملی طور پر کچھ نہیں کرسکے، فضل کریم کاکڑ

جمعرات 7 مارچ 2024 21:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما انجینئر فضل کریم کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک غزہ کے مسلمانوں کیلئے عملی طور پر کچھ نہیں کرسکے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں شہادتیں ہورہی ہیں جس میں چھوٹے بچے ،خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے مغرب کے خوف سے مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے او آئی سی کا کرداربھی قابل فخر نہیں ہے صرف رسمی اجلاس کرلیتے ہیں پوری دنیا میں 50مسلم ممالک کے سربراہان تاحال جنگ بندی کرانے میں ناکام نظرآتے ہیں۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انجینئر فضل کریم کاکڑ نے کہا کہ غزہ میں زخمیوں کیلئے ادویات اور خوراک کی شدید قلت محسوس کی جارہی ہے غزہ کے بارڈر کے قریب عرب ممالک بھی ادویات اور خوراک پہنچانے میں ناکام رہے جوکہ افسوسناک ہے مولانا فضل الرحمن واحد مسلم لیڈر ہیں جو حماس کے لیڈر کے پاس گئے اور یکجہتی کا اظہار کیاگزشتہ سینٹ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایوان میں فلسطین،غزہ کے مسلمانوں کیلئے مضبوط آواز اٹھائی جوقابل تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ اورفلسطین میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام رکوانے ،جنگ بندی اور متاثرہ علاقوں میں فوری خوراک ،ادویات سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔