تحریک صوبہ ہزارہ کا مشن پاکستان بھر میں لیکر جائیں گے ،سردار یاسر کڑلال

جمعہ 8 مارچ 2024 10:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16 سردار یاسر کڑلال کہا ہے کہ تحریک صوبہ ہزارہ کا مشن ہزارہ سمیت پاکستان بھر میں لیکر جائیں گے۔ وہ ہزارہ ہائوس حویلیاں میں اپنے ساتھی سردار پرویز آف راولپنڈی کے ہمراہ تحریک صوبہ ہزارہ میں باقاعدہ شمولیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحریک صوبہ ہزارہ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ کے حقوق اور عوامی بھلائی کیلئے صوبہ ہزارہ کا قیام انتہائی ضروری ہے۔چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردار گوہر زمان اور مرکزی صدر سلطان العارفین نے سردار یاسر کڑلال کی تحریک صوبہ ہزارہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سردار یاسر کڑلال کی شمولیت سے ہزارہ سمیت پنجاب میں تحریک صوبہ ہزارہ مضبوط ہو گی۔