عماد کے بابراعظم کے نعرے لگانے پر شائقین کو جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عماد نے اپنی ٹی شرٹ اُتار کرکے شائقین کو دکھائی اور فخر کے ساتھ اسے تھام لیا جس پر ان کا نام اور نمبر درج تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 مارچ 2024 10:52

عماد کے بابراعظم کے نعرے لگانے پر شائقین کو جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 مارچ 2024ء ) سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بابر اعظم کے نعرے لگانے والوں کو تاریخی جواب دیدیا۔ کراچی کنگز کیخلاف میچ کے دوران عماد وسیم باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے تو شائقین کرکٹ نے انہیں اُکسانے کیلئے بابر اعظم کے نعرے لگائے جس پر سابق کرکٹر نے ہلکھے پھلکے انداز میں فینز کا جواب دیا۔

(جاری ہے)

عماد نے اپنی ٹی شرٹ اُتار کرکے شائقین کرکٹ کو دکھائی اور فخر کے ساتھ اسے تھام لیا، جس پر ان کا نام اور نمبر درج تھا۔ سابق کرکٹر کے شائقین کو دیئے گئے دلچسپ جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس میچ میں کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے تقریباً باہر کردیا ہے جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم آفیشلی پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئی ہے۔