آئرلینڈ، بیلجیئم سے سمگل شدہ سگریٹ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

کارروائی غیرقانونی تمباکو کی فروخت کے خلاف جاری آپریشنز کا حصہ ہے، حکام

جمعہ 8 مارچ 2024 12:45

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) آئرلینڈ کے دارالحکومت میں ایک کروڑ 33 لاکھ اسمگل شدہ سگریٹ پکڑی گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے ریونیو افسران نے سیگریٹس بیلجیئم سے آنے والے ٹریلر کی تلاشی کے دوران برآمد کیں، برآمد کی گئی سیگریٹس کی قیمت ایک کروڑ 19 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کارروائی غیرقانونی تمباکو کی فروخت کے خلاف جاری آپریشنز کا حصہ ہے، سمگلنگ کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :