سانحہ ماڈل ٹائون کیس کے ٹرائل کی مزید کارروائی 15مارچ تک ملتوی

عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرنے کے لئے طلب کر لیا

جمعہ 8 مارچ 2024 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس کے ٹرائل کی مزید کارروائی 15مارچ تک ملتوی کر دی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے سماعت کی ۔پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے چوہدری نعیم الدین ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔پولیس افسران کی جانب سے برھان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

پولیس اہلکاروں سمیت دیگر بر ضمانت ملزمان حاضری کے لئے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ٹرائل کی مزید کارروائی 15مارچ تک ملتوی کر تے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرنے کے لئے طلب کر لیا ۔پولیس کی جانب سے درج مقدمہ میں گواہان کو طلب کیا گیا ہے ،پاکستان عوامی تحریک نے استغاثہ بھی دائر کر رکھا ہے ۔سانحہ ماڈل ٹان استغاثہ میں مجموعی طور پر 124 ملزم نامزد ہیں۔

سابق ایس پی عمر ورک سمیت 4ملزموں نے بریت کی درخواستوں دائر کر رکھی ہیں۔سابق ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت، سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار سمیت 5ملزم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔