ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے مابین میثاق مفاہمت ضروری ہے،اسحاق ڈار

جمعہ 8 مارچ 2024 22:34

ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے مابین میثاق مفاہمت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے مابین میثاق مفاہمت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اپنے الوداعی خطاب میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ ریٹائرڈ ہونے والے تمام ساتھیوںکا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین جومیثاق جمہوریت کا معاہدہ ہوا تھا اور اس پر دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی دستخط کئے تھے اس کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے مابین مفاہمت کا حامی ہوں اور 2014کے دھرنے کا ختم کرنے میں بھرپور کوششیں کی تھی انہوںنے کہاکہ اس وقت عوام کے مسائل بہت زیادہ ہیں انہوں نے کہاکہ اس ملک میں ڈان لیکس اور پانامہ لیکس کے ڈرامے رچائے گئے ہیں میرا پاسپورٹ کینسل کیا گیامیںکیسے واپس آتا انہوںنے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت 24سے تنزلی کرکے 47پر چلی گئی ہے اب اس معیشت کو دوبارہ اوپر لانا ہوگا انہوںنے کہاکہ ہم دوبارہ معاشی طاقت بنیں گے اور یہ کوئی بھی سیاسی جماعت اکیلے طور پر نہیں کرسکتا ہے انہوںنے کہاکہ دشمن آج تک ہمیں ایک ایٹمی طاقت کے طور پر قبول نہیں کر رہا ہے اور وہ نہیں چاہتا ہے کہ ہم ایک معاشی طاقت بن سکیں انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے ملک کے مفاد میں بات کرنی ہوگی انہوںنے کہاکہ اگر کسی کے ساتھ بھی ذیادتی ہورہی ہے تو اس کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی انہوں نے کہاکہ ہمارے مسائل گھمبیر ہیں مگر ہمیں مل کر ان کو حل کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنی ہونگی انہوں نے کہاکہ مہنگائی کو کم کرنے اور عوام کی مشکلات کا خاتمہ کرنے کیلئے بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنی ہونگی انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خاطر کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہوں انہوں نے کہاکہ میرا ضمیر بہت مطمئن ہے ہمیں پاکستان کو آگے لیکر جانا ہوگا۔

۔۔۔۔اعجاز خان