سرگودھا،سکول ٹیچر کے تشدد کا شکار زخمی طالب علم دم توڑگیا
نجی سکول کے استاد نے 14سالہ سمیع اللہ کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مفرور سکول ٹیچر کی تلاش شروع کر دی
فیصل علوی ہفتہ 9 مارچ 2024 13:24
(جاری ہے)
تعلیمی اداروں اور مدارس میں آئے روز تشدد سے طالب علموں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں ۔
چند روز قبل ملتان کے ایک نجی سکول میں خاتون ٹیچرنے چھٹی جماعت کے طالب علم پر وحشیانہ تشددکیا تھااور شرارتیں کرنے پر تین طالب علموں کے منہ میں سرخ مرچیں ڈال دیں تھیں۔ متاثرہ طالب علم کی درخواست پرپولیس نے کاروائی شروع کردی تھی۔ دولت گیٹ کے علاقے معصوم شاہ روڈ پرواقع نجی سکول کی خاتون ٹیچرنے کلاس روم میں شرارتیں کرنے پر چھٹی جماعت کے بارہ سالہ طالب علم ایان سعید کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بناڈالا، بچے کے جسم کے مختلف حصوں پرتشدد کے نشانات واضح ہیں، متاثرہ بچے ایان کے والد سعید کی جانب سے دولت گیٹ پولیس کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا نجی سکول کی ٹیچررضوانہ نے کلاس روم میں شرارتیں کرنے پر کم سن طالب علم ایان کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ایان سمیت تین بچوں کے منہ میں سرخ مرچیں بھی ڈال دیں، جس سے بچوں کی حالت خراب ہوگئی تھی۔ واقعہ بارے ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی نے بتایا تھا کہ ٹیچرکیخلاف مقدمہ درج کرکے سخت کاروائی کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
عراق: بدعنوانی اور گروہ بندی ملکی ترقی میں رکاوٹ، پلیشچارٹ
-
فلسطینی سرجن کی اسرائیلی حراست میں ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ
-
انسانی وقار جنسی و صنفی رحجانات سے بالاتر ہونا چاہیے، گوتیرش
-
پاکستان کی آم کی پیدوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف
-
گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول عمربلاک میں اسٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کا انعقاد
-
باقی مقدمات میں لائیو کوریج چل رہی ہے تو یہاں کون سی رکاوٹ آگئی؟
-
عرب قیادت اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرونی مداخلتوں کو روکے، گوتیرش
-
مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے
-
ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں
-
غزہ میں خوراک و دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید کمی سے زندگی کو خطرہ لاحق
-
حکومت کارواں سال نومبر دسمبر میں لاہور اور دیگر شہروں میں الیکٹرک اور ہائبرڈ بسیں چلانے کااعلان
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بھاری اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.