جمیعت علماء پاکستان کے سربراہ کی قیادت میں گڑھی خدابخش بھٹو شہداء کے مزار پر حاضری

ہفتہ 9 مارچ 2024 20:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) جمیعت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی کی ہدایات پر کراچی کا وفد جی یو پی کے رہنما علامہ محمد زبیر صدیقی ہزاروی کی قیادت میں گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر ملک کے پہلے منتخب ہونے والے وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے فاتح خوانی کی، اس موقع پر جمیعت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر مولانا محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ قادیانیوں کو کافر قرار دینا وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عالم اسلام کے مسلمانوں پر احسان عظیم ہے، ورنہ اس فتنے سے مزید لوگ اسلام کی نعمت سے محروم ہو جاتے، ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی بہادری شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 میں دکھائی اور آئینی اور قانونی طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا، قادیانیت کا فتنہ مسلمان امت کے لئے افسوسناک اور دل چیر دینے والی بات ہے کہ اللہ کے آخری رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بجائے کسی دوسرے نبی کا تصور کرنا ہو، مسلمانوں کے عقیدہ کو بچانے کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے تاجدار ختم نبوت نبی آخر زمان حضرت محمد مصطفی خاتم النبیین صلی ﷲ علیہ وسلم کا عقیدہ پوری قوم کو دیکر احسان عظیم کیا گیا،انہوں نے کہا کہ کہا کہ جمعیت علماء پاکستان کے قائد سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی رح فرماتے تھے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کے بہادر قومی لیڈر ہونے، اسلامی ممالک کو ایک جگہ متحد منظم ہونے کے ساتھ دائرہ اسلام سے خارج لوگوں کو علیحدہ ان کی غیر مناسب سرگرمیوں کو روکنے کی سازش کا حصہ بنایا گیا، شہید بھٹو ایک عظیم اسلامی سیاسی شخصیت تھے، تاریخی طور پر یہ بات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی کہ قادیانیوں کو کسی طور پر مساجد، عبادت گاہ، تبلیغ کرنے کی کوئی اجازت نہیں ہے، اس موقع پر کراچی جمعیت علماء پاکستان کے سینئر رہنماء محمد نعمان رجب علی نعیمی، ڄام شعیب احمد جونیجو، مولانا منظور علی نعیمی موجود تھے۔