مرکزی رویت ہلال اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس( آج) ہونگے،ترجمان

اتوار 10 مارچ 2024 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2024ء) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل کمیٹیو ں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ اور اسلام آبادمیں منعقد ہوں گے جس میں ماہ رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاسکل(11مارچ بروز پیر کو) دفترایڈمنسٹریٹر اوقاف عید گاہ چارسدہ روڈپشاور میں چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ تمام اہلیان پاکستان سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔ترجمان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چاند دیکھنے کے حوالے سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ،ڈی جی مذہبی امور ،دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور سے 9330427 091فون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔