ض*پاکستان پیپلزپارٹی حیدر آباد کا آصف زرداری کو صدر بننے پر خوشی کا اظہار

اتوار 10 مارچ 2024 20:05

ع حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر و ڈپٹی میئر حیدرآباد صغیراحمد قریشی پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے سینئر نائب صدر اظہر علی سیال، پاشا قاضی، عاقل سموں، نصیرسلاوٹ، عبدالمنان صدیقی، ایوب راجپوت، زکریا سیال، جون عباس، لالا عمران پٹھان و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں آصف علی زرداری کو صدارتی الیکشن میں دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، بختاور بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی ان کی ذیلی تنظیموں سپاف، یوتھ، لیبرونگ، ھاری کمیٹی، منارٹی ونگ اور خواتین ونگ کے تمام عہدیداران اور کارکنان بالخصوص قومی اسمبلی، سینٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران جن کی خلوص دل سے ووٹ دینے پرآصف علی زرداری بڑی شان و شوکت سے سرخرو ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس شاندارکامیابی سے پاکستان کھپے ازم کی جیت اورکرسی اور گھڑی کھپے ازم کی شکست ہوئی ہے اور قومی، سینٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں نے ایک ایسے سچے، بہادر اور ملک و قوم کے خیرخواہ صدر کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے ماضی میں بھی ہراسمبلی کی خودمختاری، اور ان کے حقوق کی خاطر انہیں پاور دیکر انہیں عملی طور پرمضبوط کیا جن کی قائدانہ اور مدبرانہ صلاحیتوں سے جمہوریت مستحکم ہوئی اور حکومتوں نے بھی اپنے پانچ سال مکمل کرنا پایا، اب اس ملک میں عوام کے حقیقی نمائندوں کی حکومتیں وجود میں آ چکی ہیں جوکہ اپنے اتحاد اور سچائی سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ہاتھ مضبوط کرکے ان کی قائدانہ اور دانشمندانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی قیادت میں اس ملک اور عوام کو انشاء اللہ جلد سے جلد ہر مشکل سے نکالکر انہیں ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرینگی. اس موقع پر ضلع کے صدر صغیراحمد قریشی اور سینئرنائب صدر اظہر علی سیال کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے پریس کلب پہنچکر پرجوش انداز میں آتش بازی کی، ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور فلگ شگاف نعرے لگائی.