{پیپلزپارٹی کے رہنما رانا جمیل احمد منج کے بھائی انتقال کرگئے

اتوار 10 مارچ 2024 21:00

ج*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل احمد منج کے بھائی رانا بشیر احمد منج انتقال کرگئے ہیں، مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان سلطانکے گاؤں نزد بحریہ ٹاؤن لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ،رانا فاروق سعید،سید حسن مرتوی،شہزاد سعید چیمہ،عثمان ملک،اسلم گل،چودھری عبد الغفار اور رانا صفدر دلشاد نے رانا جمیل۔منج سے اظہار تعزیت کیا ہے۔