گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج میں سالانہ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب منعقد

پیر 11 مارچ 2024 16:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا میں سالانہ سپورٹس گالا 2024ء کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان ِخصوصی پرنسپل پروفیسر اظہر راجہ اور مہمان ِاعزاز وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز بھٹی تھے۔چیئرمین سپورٹس پروفیسر ڈاکٹر خالد بلوچ نے سپورٹس بورڈ کی کارکردگی رپورٹ اور افتتاحی کلمات پیش کیے۔

نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر سید مرتضی حسن نے ادا کیے۔ اس سپورٹس گالا میں کالج ہذا کی طلبہ نے مختلف کھیلوں میں بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ کھیلوں یہ مقابلہ جات 2 دن جاری رہیں گے۔۔ اس موقع پر جناب پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر عباس راجہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک صحت مندانہ سر گرمی ہے؛ جس سے طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز سے سامنے لانے کا موقع ملتا ہے سپورٹس بورڈ کے تمام فیکلٹی ممبران بالخصوص سپورٹس بورڈ کے تمام اراکین کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد کا سہرا چئیر مین سپورٹس بورڈ ڈاکٹر خالد محمود بلوچ، ڈاکٹر شیر محمد گوندل، ڈاکٹر ارم اقبال، ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ میڈم سارہ سیدیدہ اور میڈم ارسہ عمر کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کالج کی طلبہ و طالبات کے لیے ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :