واحد خلیجی ملک جہاں رمضان المبارک کا کل 12 مارچ سے آ غاز ہو گا

سلطنت عمان میں گزشتہ روز رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا تھا، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں آج بروز پیر 11 مارچ کو پہلا روزہ ہے

muhammad ali محمد علی پیر 11 مارچ 2024 19:33

واحد خلیجی ملک جہاں رمضان المبارک کا کل 12 مارچ سے آ غاز ہو گا
عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2024ء) واحد خلیجی ملک جہاں رمضان المبارک کا کل 12 مارچ سے آ غاز ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں آج بروز پیر 11 مارچ کو پہلا روزہ ہے۔ ان ممالک میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا تھا، تاہم صرف ایک خلیجی ملک ایسا ہے جہاں گزشتہ روز ماہ مبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔

سلطنت عمان میں گزشتہ روز رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا تھا، لہذا اس خلیجی ملک میں ماہ مبارک کا پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔ عمان کے علاوہ بیشتر ممالک میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، یوں عمان، پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا 12 مارچ بروز منگل سے آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے کل پاکستان میں پہلا روزہ ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس 11 مارچ بروز پیر بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں ہوا۔ اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے گئے۔ ملک میں سب سے پہلے لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد دیگر شہروں سے بھی چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آ گیا، لہذا کل 12 مارچ بروز منگل کو ملک بھر میں پہلا روزہ ہو گا۔

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان المبارک کا استقبال کریں گے، یوں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان المبارک سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔ ’اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔ جبکہ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کے مطابق اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہو گا لیکن اس روز یہ نظر نہیں آئے گا ، چاند کو 11 مارچ کو واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ پاکستان میں پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہو گی کیونکہ 95 فیصد امکان ہے کہ پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔