ڈنڈے کے زور پر بنائی گئی حکومت زیادہ دیر تک چل سکتی ہے نہ کامیاب ہوسکتی ہے ،انجینئرفضل کریم کاکڑ

پیر 11 مارچ 2024 20:05

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء انجینئرفضل کریم کاکڑ نے کہاہے کہ ڈنڈے کے زور پر بنائی گئی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی ہے اور نہ کامیاب ہوسکتی ہے موجودہ حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے جمہوریت کے بڑے دعویداروں کی وفاقی کابینہ میں بڑی تعداد نگران کابینہ کے وزراء کی ہے جوکہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے بلوچستان میں بھی کوئی جیالا وزیراعلیٰ نہیں بن سکا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انجینئر فضل کریم کاکڑ نے کہا کہ نگران کابینہ کے ایک وزیر تھاجس کے سرپروزیراعلیٰ بلوچستان کاتاج رکھ دیاگیا جس سے جیالے مایوس نظرآرہے ہیں موجودہ حالات میں جمعیت علماء اسلام کا فیصلہ خوش آئند ہے جمعیت کی لیڈرشپ نے کوئی بھی پیش کش قبول نہیں کی کیونکہ یہ حکومت عوام کی حمایت سے نہیں بنی ہے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کو ایک دفعہ پھرمایوس کیااب بھی جمعیت علماء اسلام سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں ہمیں بحیثیت جماعت عوام کا مفاد عزیز ہے عوام کی خاطر اور عوام کے مفادکیلئے جمعیت علماء اسلام کے کارکن جلد میدان میں نکلیں گے اور چوری ہوا مینڈیٹ جمہوری جدوجہدکے ذریعے دوبارہ حاصل کریں گے۔